پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادبعلاقائی خبریں

معروف عوامی اور مذہبی شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے

لاہور:(جنرل رپورٹر)معروف عوامی اور مذہبی شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کر گئے۔

وہ 1951 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور غزل، نعت اور طنزیہ شاعری کے فن میں اپنے منفرد انداز کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کا کلام محبت، غم، سماجی اور طنزیہ عوامی موضوعات پر مشتمل ہوتا تھا اور عوام میں خاصی مقبولیت رکھتا تھا۔

salman-gillani-1

سید سلمان گیلانی کے والد سید امین گیلانی بھی بڑے شاعر تھے اور انہوں نے مختلف سیاسی اور ملی تحریکات میں اپنی شاعری سے حدی خوانی کا کردار ادا کیا۔ امین گیلانی کے بعد ان کے بیٹے سلمان گیلانی نے والد کی ادبی وراثت کو آگے بڑھایا اور مذہبی و عوامی شاعری میں بھی کمال مقبولیت حاصل کی۔

salman-gillani-2

سلمان گیلانی مختلف نیوز چینلز پر بھی مدعو ہوتے تھے اور ان کی شاعری کو خواتین میں بھی بے حد پسند کیا جاتا تھا۔ وہ کچھ عرصے سے مختلف عوارض کی وجہ سے بیمار تھے اور حال ہی میں ان کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا۔

سید سلمان گیلانی نے اپنے کیریئر میں متعدد مشاعروں، ادبی محفلوں، سیاسی و عوامی جلسوں اور مذہبی مجالس میں حصہ لیا اور اپنے منفرد اندازِ بیان سے خاص مقام بنایا۔

شاعر ختم نبوت سید سلیمان گیلانی کی نماز جنازہ 22 فروری 2026 کو صبح 10 بجے لاہور میں مصطفی ٹاؤن میں مسجد نمرہ کے قریب ادا کی جائے گی ۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button