انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان اور امریکہ کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں: بلاول بھٹو

معاشرے کو تقسیم سے بچانے کے لئے بین المذاہب پروگرامز اہم ہیں، واشنگٹن میں تقریب سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
واشنگٹن میں نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں تقریب سے خطاب اور پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پریئر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے، ان کی ارکان کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے، تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی، دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے، انہوں نے اختتامی خطاب بھی کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے عوامی رابطے مضبوط کئے جانے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتائو کرنا چاہیے، ہر مسلمان حضرت عیسیٰ ٌ کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں مذہب کی تقسیم کے بجائے اتحاد قائم کرنا چاہیے، امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی گنجائش ہے، معاشرے کو تقسیم سے بچانے کیلئے بین المذاہب پروگرامز اہم ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button