پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

لاہور:فیض فیسٹیول جاری، عثمان ،ثمینہ،پیرزادہ سمیت ہزاروں افراد شریک

الحمراء خود ایک پیغام بن چکا ہے :ایگزیکٹو ڈائریکٹر توقیر حیدر کاظمی ،اپنے ملک وقو م کے لئے کام کرنا فخر کی بات ہے:عثمان پیرزادہ

لاہور(کلچرل رپورٹر/اشفاق حسین ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر کاظمی سے اداکار عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ نےملاقات کی۔ملاقات میں اہم اُمور پر گفتگو ہوئی۔توقیر حیدر نے ملاقات میں بتایا کہ الحمراء ادب و ثقافت کی ترقی کے سنہرے دور کی طرف رواں دواں ہے،اپنے مشن کی تکمیل میں دن رات مصروف عمل ہیں۔
الحمراء خود ایک پیغام بن چکا ہے جو پیار و محبت،میل جول،دُکھ سکھ سانجھے کرنے کی روایت سے عبارت ہے،ایک کے بعدایک کامیاب ہوتا فیسٹول ٗ الحمراء پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے جو بڑی کامیابی ہے۔عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ ملکی سوفٹ امیج کو بہتر بنانے کے لئے بے پناہ کام، کئی دہائیوں سے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں۔
اپنے ملک وقو م کے لئے کام کرنا فخر کی بات ہے،الحمراء سے اچھی یادیں وابستہ ہیں، یہ ایک عظیم ادارہ ہے۔واضح رہے آج الحمراء آرٹس کونسل میں فیض فیسٹیول کا دوسرا روز تھا جس میں 25زائد سیشن ہوئے، مختلف پرفارمنسز کا انعقاد کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں بچے،بڑے،ہر عمر کے لوگوں نے شرکت کی۔اتوار فیسٹیو ل کا تیسرا اور آخری روز ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button