برازیلین جوڑے کی شادی کی 84ویں سالگرہ،پوتوں ،پڑپوتوں کی سنچری
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک):برازیل میں مانوئل اور ماریا سنہ نامی خاتون نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا انکی شادی کو 84 برس بیت گئے جبکہ ان کے 100 سے زائد پوتے، پوتیوں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق محبت کی اس کہانی کی شروعات اس وقت ہوتی ہے جب ایمانوئل 1936 میں مٹھائی کی کھیپ کے لیے برازیل کے ’بو آویاگیم‘ کے علاقے المیڈا کا سفر کرتے ہیں۔
اسی دوران ان کی ملاقات ماریہ سے ہوتی ہے، تاہم ان کے درمیان فوری طور پر کسی باضابطہ دوستی کا آغاز نہ ہوسکا۔اس کے بعد دونوں کی 1940 میں ہونے والی ایک اتفاقیہ ملاقات سے دوستی کا آغاز ہوا اور دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ماریہ کی والدہ ابتدا میں اس رشتے پر مطمئن نہ تھیں لہٰذا ایمانوئل کو خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی اور انہوں نے اپنا گھر بنایا۔
خاندان سے اجازت ملنے کے بعد ماریہ اور ایمانوئل شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ایمانوئل اور ماریہ کے 100 سے زائد پوتے پوتیاںدونوں میاں بیوی کئی دہائیوں تک زراعت کے شعبے سے منسلک رہے اور محنت و لگن سے اپنا کام کرتے رہے۔
انہوں نے اپنے بڑھتے ہوئے خاندان کی کفالت کے لیے رولڈ تمباکو کی کاشت کا آغاز کیا۔کھیتی باڑی کر کے ایمانوئل اور ماریہ نے اپنے 13 بچوں کی پرورش کی جنہوں نے آگے چل کر نسل کو مزید بڑھایا اور یوں ان کے اس وقت تک کُل 55 پوتے پوتیاں، 54 پڑپوتے پڑپوتیاں اور 12 لکڑ پوتے پوتیاں ہیں۔84 برس بعد بھی اپنی زندگی کے اس مرحلے میں ایمانوئل اور ماریہ سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔



