پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

گاڑیوں پر اڈے کی پرچی لگانے والا نوجوان قتل

علی رضاگجومتہ کے قریب جارہا تھا 3موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، دیرینہ دشمنی کا شبہ،ملزم فرار

لاہور:(بیو روچیف)نشتر کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 22سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔

تین مسلح افراد موٹرسائیکل پر سوار آئے اور فائرنگ کر کے 22سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، مقتول کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی جوگاڑیوں کے اڈے پر پرچیاں لگاتا تھا۔

مقتول گجومتہ کے قریب جارہا تھا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول کو دیرینہ عداوت پر قتل کیا گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کیے اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button