پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

گجرات :ویگو ڈالے پر فائرنگ،6افراد جاں بحق

ڈنگہ میں نشانہ بنایا گیا،مرنیوالوں میں زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور ایک نامعلوم شامل،آئی جی کا نوٹس ،رپورٹ طلب

گجرات:(نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام )پنجاب کے علاقے گجرات میں نامعلوم افراد نے ویگ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں مسلح افراد نے سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ جن کی شناخت زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور ایک نامعلوم سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے ہسپتال منتقل کردیا۔ اُدھر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button