پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور پر بھکاریوں کی یلغار، جان چھڑانا مشکل،پولیس خاموش

کریم بلاک،شاہ عالمی،گلشن راوی،ایل ڈی اے چوک سمیت کئی شاہراہوں پربھکاریوں کےڈیرے،ٹریفک جام معمول،گینگ کا سرغنہ گرفتار:سی ٹی او

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی )لاہور میں بھکاریوں نے یلغار کردی شہریوں کاجان چھڑانا مشکل ہوگیا۔کریم بلاک،گارڈن ٹائون،ٹھوکرنیازبیگ،شاہ عالمی،گلشن راوی،مزنگ،فیصل ٹائون،ایل ڈی اے چوک سمیت مصروف اور معروف شاہراہوں پربھکاریوں نے ڈیرے جمالئے۔

فائل فوٹو

کئی علاقوں میں بھکاریوں کے روپ میں جرائم پیشہ افراد بھی سرگرم ہوگئے ہیں ،خواجہ سرابھی اشاروں پر شہریوں کو بلاوجہ تنگ کرتے ہیں ،کئی منظم گروہوں نے خواتین اور بچوں کو بھی بھرتی کیا ہوا ہے جو مبینہ طور پر پولیس اور وارڈنز کی ملی بھگت سےنہ صرف ٹریفک کے مسائل پید اکررہے ہیں بلکہ چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

فائل فوٹو

 

سندھ اورجنوبی پنجاب سے بڑی تعداد میں بھکاریوں کے ٹولے چوکوں چوراہوں میں براجمان ہیں جو چھینا چھپٹی بھی کرتے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس سمیت دیگر ادارے کوئی کارروائی نہیں کررہے جس سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔

بڑ ی مارکیٹوں میں تاجروں کا بھی کہنا ہے کہ بھکاریوں کی وجہ سے کارروبار کرنا بھی عذاب بن گیا ہے ،بھکاری گاہکوں کو بلاوجہ پریشان کرتے ہیں جس سے کارروبار بھی تباہ ہورہا ہے ۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ٹھوکر کے علاقہ سے بھکاری گروہ کا سرغنہ گرفتارکیا ہے ، انچارج سیکٹر نیاز بیگ انسپکٹر زاہد نے ٹریفک وارڈنز امجد اور ارشد کے ہمراہ مسلسل 2 سے 3 دن کی کاوش سے بھکاری گینگ کا پتہ چلایا۔

گروہ کا سرغنہ اپنی گھر کی خواتین سمیت دیگر عورتوں سے بھیک منگواتا تھا اور خود سائیڈ پر بیٹھ کر نگرانی کرتا تھا، سرغنہ احمد ولد انگن نے بتایا کہ وہ شکار پور سندھ کا رہائشی ہے ا ور وہاں سے خواتین کو لاہور لا کر بھیک منگواتا ہے ۔ سی ٹی او لاہور نے انچارج نیاز بیگ اور ساتھی ٹریفک وارڈنز کو ان کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button