عیدالاضحیٰ کیلئے تگڑےجانوروں کی آمد،قیمت بھی تگڑی،شہری پریشان
کراچی: (نمائندہ سی این این اردوڈاٹ کام)عید الاضحیٰ جوں جوں عید قرباں قریب آرہی ہے نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کے جانور بھی اب کراچی والوں کی پہنچ سے دور نہیں ہیں،پنجاب،بلوچستان،خیبرپی کے اورسندھ کے مختلف شہروں سے مال مویشیوں کی دن رات مویشی منڈی میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ملک بھر سے بڑے بڑے ٹرکوں اورٹریلرز میں لدے قربانی کے جانوروں کی مارشیلنگ ایریا سے انٹری ہوتے ہی ویٹنری ڈاکٹرز ہر ٹرالر اور ٹرک پر چڑھ کر جانوروں کا چیک اپ کرتے ہیں ، ڈاکٹر زکا کہنا ہے کہ صرف تگڑے اور تندرست جانور کو ہی مویشی دوست منڈی داخلے کی اجازت ہے،نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کراچی میں 100 فیصد صحتمند جانور موجود ہے،کراچی کے شہری اپنے من پسند جانور کی تلاش میں دن ہو یا رات مویشی منڈی منڈلاتے رہتے ہیں۔

ہفتے اور اتوار کی رات مویشی منڈی کی رونق چکاچوند فوڈ اسٹریٹ میں میلے کا سماں رہتا ہے، ایڈمنسٹریٹر شہاب علی اور فیصل کا کہنا ہے اس وقت مویشی دوست منڈی آنے والے جانوروں کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور12 سو ایکٹر رقبے پر قائم ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا یہ سلسلہ عید تک جاری رہے گا۔



