انٹر نیشنلتازہ ترین

مقبوضہ کشمیر:بھارتی چھاپے،متعددنوجوان گرفتار،2شہریوں کی لاشیں برآمد

جموں(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے چھاپوں کے دوران متعددنوجوان گرفتار کرلئے ۔

راجوری ،ادھمپورسمیت کئی علاقوں میں کارروائی کی گئی ،پونچھ سے خاتون لاپتہ ہوگئی،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے چوہدری ناد میں واقع بھارتی فوج کے گڈ ول پبلک سکول کے ہوسٹل سے 12ویں جماعت کے طالب علم احمد کی لاش ملی ہے ۔طالب علم کی لاش اس کے گھر پہنچنے پر پورے گائوں میں چیخ و پکار مچ گئی ۔

طالب علم کے اہلخانہ اور گائوں والوں کے احتجاج پر احمد کی پراسرارموت پر تھنہ منڈی پولیس اسٹیشن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ادھر بھدروہ کے علاقے گوڑی ڈنڈی سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

دریں اثنا ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب ست ایک خاتون لاپتہ ہو گئی ،خاتون ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب واقع گائوں کیرنی سے لاپتہ ہوئی ہے۔ 28سالہ خاتون فاطمہ بی کی گمشدگی کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرکے بیسیوں کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے راجوری اور ادھمپور اضلاع کے علاقوں تھنہ منڈی، درہل، کالاکوٹ، منجاکوٹ، بسنت گڑھ، رائے چک، کدواہ، پونارا، لودھرا اور سانگ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button