لاہور(سلمان حسین)ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو کی وطن واپسی ہوگئی ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے قومی ہیرو ارشد ندیم کا استقبال کیا،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے عہدیدار استقبال کیلئےموجود تھے ، کوچز اور اتھلیٹس بھی قومی ہیروارشدندیم کےاستقبال کیلئےموجود تھے ۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم تھائی ایئر ویز کی پرواز کےذریعے لاہورایئرپورٹ پہنچے،ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں ہونیوالے فائنل میں 86.40 میٹرکی تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتا،پاکستان نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں52 سال بعد گولڈ میڈل اپنے نام کیا،قومی ہیرو ارشد ندیم کے علامہ اقبال ائیرپورٹ بیٹے کا استقبال کرنے کے لیے پہنچ گئے۔
ارشد ندیم کے والد نے کہا میرے بیٹے نے پہلے بھی نام روشن کیا اور آج بھی نام روشن کرکے آیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکر گزار ہیں۔میرے بیٹے ارشد ندیم کو بہترین سہولیات دی گئی۔میں آج بہت خوش ہوں۔




https://shorturl.fm/xlGWd