اسلام آباد (ویب ڈیسک) کرپٹو کرنسی کے سب سے با اعتماد ایکسچینج کے حوالے سے مشہور عالمی شہرت یافتہ فرم بائنانس کی سینئر قیادت نے پاکستان کا دورہ کیا، جسے بڑی پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ وفد میں گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینک بھی شامل تھے، ایک اجلاس بھی اس حوالی سے منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین پاکستان ورچوول ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی شرکت کی اور ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔



