لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان پر بدعنوانی کا الزام، سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
لاہور:(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان پر سنگین بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزام پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکردیا گیا ہے ۔ریفرنس میں جج کیخلاف جانبداری، رشتہ دار نوازی اور عدالتی آداب کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔
ریفرنس آئین پاکستان کے آرٹیکل 209 کے تحت سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کیا گیا۔شکایت کنندہ ایڈووکیٹ عظیم دانیال لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ہیں۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جج پر الزامات سرکاری ریکارڈ، نوٹیفکیشنز اور عدالتی احکامات سے ثابت ہیں،جج کے خلاف بدانتظامی و ادارہ جاتی بے ضابطگی کے شواہد موجود ہیں۔
جسٹس عبہر گل خان سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ رہ چکی ہیں، ریفرنس کے مطابق جج نے واضح قانونی غلطی کی جس سے سنگین سوالات اٹھے، غیر آئینی فیصلوں نے جج کی عدالتی صلاحیت پر سنجیدہ خدشات پیدا کئے۔



