پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی گرفتار ی کا حکم
راولپنڈی:(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دےدیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سنایا۔26نومبر کے تھانہ اٹک کے 2مقدمات میں نعیم حیدر نے عبوری ضمانت کرائی تھی۔
طلبی کے باوجود ملزم نعیم حیدر پنجوتھہ اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔عدم پیروی کے باعث عدالت نے عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔ عدالت نے ملزم نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔



