پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

زائد فیس لینے پر سکول کلرک معطل

وزیر تعلیم کا نوٹس،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال کو 24 گھنٹے میں انکوائری کرکے رپورٹ کی ہدایت

لاہور(بیوروچیف سے) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خانیوال کے سرکاری سکول میں طالبعلم سے زائد فیس لینے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر تعلیم کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر خانیوال نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ونجاری کے کلرک غلام رسول کو معطل کر کے محکمہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

کلرک طالبعلم سے انٹر امتحانات کی متعین کردہ فیس سے زائد داخلہ فیس لینے پر معطل کیا گیا۔

کلرک غلام رسول کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے اور محکمہ میں پیش ہونے کی ہدایت کے علاوہ وزیر تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال کو 24 گھنٹے میں معاملے کی انکوائری کرنے اور مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کلرک غلام رسول کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button