انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

سعودیہ میں کریک ڈائون،7دن میں  ہزاروں گرفتاریاں،بڑی وجہ سامنے آگئی

6 سے 12 اگست کے دوران 12945افراد ملک بدر:وزارت داخلہ،اے آئی ، اخلاقی تقاضوں پر  14 ستمبر سے کانفرنس کا آغاز

ریاض :(ویب ڈیسک)سعودی عرب کے تمام علاقوں میں مشترکہ سکیورٹی فیلڈ مہمات کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران یعنی 23 سے 29 صفر 1448ھ یا 6 سے 12 اگست 2026 کے عرصے میں رہائش ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 14 ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ اقامہ قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے جانے والے مخالفین کی کل تعداد 7216 تک پہنچ گئی ۔ بارڈر سکیورٹی قانون کے مخالفین کی تعداد تقریبا 3843 اور لیبر قانون کے مخالفین کی تعداد 3483 رہی۔
سعودی وزارت داخلہ نے مملکت کے اندر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تقریبا 1457 افراد کو گرفتار کیا۔ ان گرفتار ہونے والوں میں سے 32 فیصد یمنی شہری، 67 فیصد ایتھوپیائی شہری اور ایک فیصد دوسری قومیتوں سے تعلق رکھتے تھے۔
 سعودی وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر مملکت سے باہر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تقریبا 19 افراد کی گرفتاری کا بھی انکشاف کیا۔سعودی سکیورٹی نے اقامہ، لیبر اور بارڈر سکیورٹی قوانین کے مخالفین کو منتقل کرنے، پناہ دینے، ملازمت دینے اور ان کی پردہ پوشی میں ملوث تقریبا 22 افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ قوانین کی مخالفت کرنے والے 12945 افراد کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
دریں اثنا سعودی عرب کی میزبانی میں مصنوعی ذہانت اور اخلاقی تقاضوں کے موضوع پر چوتھی کانفرنس 14 ستمبر سے شروع ہو گی ،جو 17 ستمبر تک جاری رہے گی۔
عرب ٹی وی کے مطابق یونیسکو اور مملکت کے ادارے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی اور انٹرنیشنل سینٹر برائے اے آئی ریسرچ اینڈ ایتھکس کی مشترکہ کوششوں سے یہ کانفرنس 14 سے 17 ستمبر تک جاری رہے گی۔
یہ کانفرنس سعودی عرب کی عالمی حیثیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے نیز مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اخلاقی پہلو سے متعلق کوششوں میں مملکت کی قیادت کو مزید مستحکم کرنے کا ذریعہ ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button