پاکستانتازہ ترینصحت

ہسپتالوں میں گارڈز، وارڈ بوائز،نرسوں کو باڈی کیم لگانے کا فیصلہ:نااہل اورکام چوروں کوگھر جانا ہوگا،مریم نواز

سرکاری ہسپتالوں کیلئے نئی میڈیسن لسٹ بنانے،ڈیٹا اینالیسزسنٹرقائم کرنیکا حکم،اب عوام کا پیسہ،وقت ضائع نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ

لاہور ( سلمان حسین) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری ہسپتالوں کے لئے نئی میڈیسن لسٹ بنانے کا حکم دے دیا۔ نئی میڈیسن کی لسٹ مرتب کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کے زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں میں ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر، نرس کے موبائل استعمال پر پابندی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہسپتالوں کے سکیورٹی گارڈ، وارڈ بوائے، نرسوں، فارمیسی سٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے ہر سرکاری ہسپتال میں روزانہ نو بجے تک مکمل سٹیم کلینگ(Cleaning)کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لئے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت نامے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں موجود سکیورٹی کمپنیوں اور سکیورٹی گارڈ کے خلاف عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں میڈیسن کی فراہمی کے فول پروف طریقہ کار اپنانے کا حکم دیا۔ اس موقع پر پنجاب میں ایم ایس پول قائم کرنے اور صرف پرفارمنس پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہاسپٹل سروے کی ذمہ داری بھی سوپنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہیلتھ میں عوامی فلاحی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لینے کے لئے ڈیٹا اینالیسز سنٹر قائم کرنیکا حکم دیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 2500سے زائد ڈاکٹرز کو دو سال سے کم عرصے میں جاب مل چکی ہیں۔
پنجاب بھر میں کارڈیک میڈیسن ہوم ڈیلیوری کے لئے 5لاکھ85ہزار مریض رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے 6ہزار مریضوں کو گھروں کی دہلیز پر میڈیسن کی فراہم کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 80ارب روپے میڈیسن کے لئے دے رہے ہیں اور ادویات کا نہ ملنا ناقابل فہم ہے۔ اب عوام کے پیسے اور وقت ضائع نہیں ہوں گے، نااہل اور کام چوروں گھر جانا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button