ورلڈسکریبل چیمپئن شپ،پاکستان کے وسیم کھتری کی نمایاں پوزیشن
لاہور (انعام علوی)پاکستان کے وسیم کھتری نے گھانا کے دارالحکومت اکرا میں کھیلی گئی ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ (WESPAC) میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
یہ ایونٹ میں پاکستان کی تاریخ کا بہترین انفرادی نتیجہ ہے وسیم نے 32 میں سے 22 میچ جیتے اور فائنل میں جگہ بنانے سے معمولی فرق سے محروم رہے۔ ان کے جیتے گئے میچوں کی تعداد دوسرے فائنلسٹ نائجل رچرڈز کے برابر تھی لیکن اسپریڈ کم ہونے کے باعث وہ فائنل تک نہ پہنچ سکے۔
اس کارکردگی کے بعد وسیم کھتری اپنی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری حاصل کریں گے،ٹیم ایونٹ میں بھی پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
وسیم کھتری، حسن ہادی، اہزم صدیقی، محمد عنایت اللہ اور طارق پرویز پر مشتمل قومی ٹیم مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر رہی، جو پاکستان کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔
چیمپئن شپ میں پانچ براعظموں سے تعلق رکھنے والے 28 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کینیڈا کے ایڈم لیگن نے 2-4 سے ایونٹ اپنے نام کیا۔



