لاہور(سلمان حسین) نیشنل گیمز میں میڈلزکیلئے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں، باکسنگ کوچ چوہدری شاہد رسول عرف شازی ہماری باکسر ٹریننگ میں نکھار پیدا کرنے کیلئے بہترین تربیت کروا رہے ہیں۔
پاکستان میں ٹیلنٹ قومی کھیلوں سے ہی سامنے آتا ہے،کوچ شاہد رسول
ان کی کاوشوں کے عوض میڈلز لانے کیلئے سر توڑ کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار باکسر فروا شہزادی، طاہرہ وارثی، میمونہ سلیم، ملیحہ سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فروا شہزادی ابھرتی ہوئی باکسر نے کہا ہے کہ انکا ٹارگٹ پاکستان کے لئے عالمی سطح پر میڈل حاصل کرنا ہے۔انکے کوچ ان پر بہت محنت کر رہے ہیں۔
نیشنل گیمز کے بعد ہمارا اگلاٹاگٹ عالمی مقابلوں میں قومی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کیلئے میڈلز لانا ہے۔ طاہرہ وارثی،میمونہ سلیم اور ملیحہ سلیم نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے، باکسنگ میں میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرینگے۔
باکسنگ کوچ چوہدری شاہد رسول نے کہا ہے کہ قومی کھیلوں کے باکسنگ ایونٹ میں انکے کلب کے تین مرد اور تین خواتین شرکت کریگی اور پنجاب تمام ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا مذید کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ قومی کھیلوں سے ہی سامنے آتا ہے ۔



