پاکستانتازہ ترینسپورٹس

شاہینوں کو دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی شکست

پوری ٹیم 125رنز بنا کر آئوٹ: بنگال ٹائیگرز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

لاہور ( سلمان حسین ) بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20میں پاکستان کو 8رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش کی جانے سے ملنے والے 134رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 125رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، فہیم اشرف 51رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 8، صائم ایوب ایک، کپتان سلمان آغا 9، خوشدل شاہ 13رنز بناکر چلتے بنے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عباس آفریدی 19، احمد دانیال 17رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جبکہ محمد حارث، حسن نواز اور محمد نواز بغیر کوئی رن سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام نے تین ، تنظیم حسن ثاقب اور مہدی حسن نے دو، دو جبکہ مستفیض الرحمان اور ارشاد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ قبل ازیں میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ٹی 20سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم مقررہ 20اوورز میں 133رنز بنا سکی، ذاکر علی 55رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1اور توحید ہردوئے 0کے انفرادی سکور پر آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1، 1 کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ یاد رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی، بنگلہ دیش نے 111رنز کا ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، بنگلہ دیش کو 3میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button