پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

بچوں کا عالمی دن: پنجاب اسمبلی میں بچوں نے اسمبلی لگا لی

جنوبی پنجاب کے سکولوں میں دودھ فراہمی،50ارب کا منصوبہ شروع کرینگے، مریم اورنگزیب

لاہور ( جنرل رپورٹر) بچوں کے عالمی دن کے مناسبت سے پنجاب اسمبلی میں بچوں نے اسمبلی لگا لی۔ سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور ارکان اسمبلی کی نشستوں پر براجمان بچوں نے مسائل کے حل کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔
تقریب سے خطاب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے سکولوں میں بچوں کی دودھ فراہم کرنے کے لئے پچاس ارب روپے مالیت کا منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں ۔
بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیسیف اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی معاونت سے پنجاب اسمبلی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں خصوصی بچوں اور بیورو میں مقیم بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔بچوں نے ارکان اسمبلی، سپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی نشستوں پر بیٹھ کر نہ صرف کارروائی چلائی بلکہ اپنے حقوق کے لئے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں آٹزم سکول کھول رہے ہیں، حکومت وسائل فراہم کر سکتی ہے مگر بچوں کے لئے معاشرے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دودھ کی فراہمی کے لئے پچاس ارب کا پراجیکٹ لا رہے ہیں ۔ بچوں نے حکومتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان میں مزید بہتری لانے کا مطالبہ کیا۔ تقریب سے یونیسیف کے نمائندے اور چئیرپرسن چائلد پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے لئے حکومتی پالیسی میں مزید بہتری لانے کا عندیہ دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button