پاکستانتازہ ترین

کاکروچوں سے نہ ڈرائیں،وزیر اعظم فارم47توصدرکس فارم کا ہے: رانا ثنا ء اﷲ

 

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )مشیر وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم فارم 47 کے تحت آئے ہیں تو پھر یہ بھی بتائیں کہ صدرِ مملکت نے جو ووٹ لیے وہ کس فارم کے تھے؟

ایک انٹرویومیں مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اﷲ نے سوال اٹھایا کہ یہ کہا گیا کہ اب سسٹم ختم ہو چکا ہے، تو پھر بتائیں کہ اس سسٹم میں 30 سال کا سفر صرف ساڑھے 3 سال میں کیسے طے کیا گیا؟ انہوں نے کہا صوبے چار ہوں یا سات، اس سے ملک کا انتظامی نظام تبدیل نہیں ہوگا۔

وزیراعظم کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ کہا گیا کہ وزیراعظم کے 18 گھنٹے کام کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گالیکن حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم کی محنت سے ملک کو بہت فرق پڑا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پاکستان کو ایک امن پسند ملک تسلیم کر رہی ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا وزیراعظم کی بہترین لیڈرشپ نہیں تو اور کیا ہے؟سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رانا ثنا اﷲ نے کہا کہ ہمیں نہ ڈرایا جائے کہ کاکروچ اکٹھے ہو گئے تو سنبھالے نہیں جائیں گے، ہم نے ان کاکروچوں کو اچھے طریقے سے سنبھالا ہوا ہے اور اب یہی کاکروچ باتیں کر رہے ہیں کہ چور دروازے بند کیے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button