پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور اور حافظ آباد میں پولیس مقابلے،2ڈاکو ہلاک ہوگئے

پولیس قیصرکو نشاندہی کے لئے لے جا رہی تھی ساتھیوں نے حملہ کر دیا

لاہور،حافظ آباد(بیور وچیف/سیدظہیر نقوی) چوہنگ کے علاقے میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی سی ڈی چوہنگ فاروق اصغر اعوان کی ٹیم زیر حراست ملزم قیصر کو نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اچانک حملہ کر دیا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم قیصر اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔
ڈی ایس پی سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم قیصر 3 درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ دریں اثنا حافظ آباد میں کڑیالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہوگئے۔
سی سی ڈی کے مطابق پولیس کو اطلاع ہوئی کہ تین ڈاکو کڑیالہ پل کے قریب ڈکیتی کی غرض سے بیٹھے ہوئے ہیں جس پر پولیس نے وہاں ریڈ کیا تو ڈاکوئوں نے سی سی ڈی پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس نے بھی فائرنگ کی تو اس دوران ایک ڈاکو لیاقت عرف لیاقو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو مختلف جرائم میں ملوث چلا آرہا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button