پاکستانتازہ ترینصحت

پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کا الرٹ جاری

لاہوردنیاکا دوسرا آلودہ ترین شہر،درجہ حرارت 9ڈگری تک گرگیا

لاہور ( جنرل رپورٹر) پی ڈی ایم اے پنجاب نے دھند اور سموگ کے بارے میں الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرزکودھند، سموگ بارے بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ لاہور، شیخوپورہ، قصور سمیت دیگر اضلاع شدید دھند، سموگ کی زد میں آسکتے ہیں، دیگر اضلاع میں فیصل آباد، ننکانہ، گوجرانوالہ، جھنگ، ٹوبہ، ساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان اور خانپور شامل ہیں۔ صوبے کی انتظامیہ دھند اور سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، سموگ کے باعث سانس کے امراض اور دیگر بیماریوں کا خدشہ ہوتا ہے۔
سموگ کے باعث بچے اور بوڑھے افراد زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دھند کے باعث سڑکوں پر حادثات میں اضافے کا خدشہ بھی ہے، فصلوں کی باقیات و کوڑا کرکٹ جلانے پر مقدمہ درج ہو گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو بھرپور انسداد سموگ آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کر دی، ماحولیاتی آلودگی کو ختم کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ دریں اثنا لاہور شہر کی فضا بدستور آلودہ، ہے، فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا، شہر میں خشک سردی بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہورکا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈکیا گیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ، کم سے کم 9 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز آلودگی کی مجموعی شرح 226 ریکارڈ کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button