پاکستانتازہ ترینسپورٹس

پہلا ٹی ٹونٹی: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی

لاہور ( سلمان حسین ) جنوبی افریقا نے 3میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 55رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0۔1کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ کے 195رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں139پرآئوٹ ہوگئی۔ راولپنڈی میں کھیلے گیے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، بابر اعظم ، کپتان سلمان علی آغا شامل تھے۔ اس کے علاوہ حسن نواز، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابراراحمد بھی فائنل الیون کا حصہ تھے۔
جنوبی افریقہ نے 20اوورز میں 9وکٹوں پر 194رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس 60، جارج لِنڈے 36اور ڈی زور زی 33رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3،صائم ایوب نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
195رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 139رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ صائم ایوب 37اور محمد نواز 36رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 24رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم صفر، کپتان سلمان علی آغا 2، عثمان خان 12، حسن نواز 3، فہیم اشرف ایک اور شاہین آفریدی 4رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کاربن بوش نے 4، جارج لِنڈے نے 3اور لیزاڈ ولیمز نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button