انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

شارجہ مویلح ایریا میں سٹی گیٹ میڈیکل سنٹر کا شاندار افتتاح، اہم شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت

ایک ماہ مریضوں کو مفت کنسلٹیشن اور چیک اپ کی سہولت فراہم کریں گے ، ڈاکٹرحامد بنگش کا اعلان

شارجہ (حافظ زاہد علی)شارجہ مویلیح ایریا میں سٹی گیٹ میڈیکل سنٹر کا شاندار افتتاح ہوگیا افتتاحی تقریب میں صدر شارجہ سنٹر چوہدری خالد حسین اور سینئر وائس چیئر مین پاکستان بزنس کونسل شارجہ سید سلیم اختر معروف انفلو سر پاور آف شارجہ اور اہم علمی ادبی ، سیاسی و سماجی وکاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں صدر شارجہ سنٹر خالد حسین چوہدری ، سینئر وائس چیئر مین بزنس کونسل شارجہ سید سلیم اختر ، عالم زیب ، پاور آف شارجہ ، ڈاکٹر محمود الرحمٰن، خلیل بونیری ، خورشید خان ، اور دیگر اہم شخصیات کی شاھد خان بنگش کو مبارکباد

مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے سٹی گیٹ میڈیکل سنٹر کے روح رواں شاہد خاں بنگش نے کہا کہ ہم نے پاکستانی کمیونٹی اور شارجہ میں مقیم دیگر کمیونیٹیز کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ایک بہترین میڈیکل سنٹر کھولا ہے جس میں جدید طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ہماری کوشش ہے کہ کمیونٹی کو بہترین اور اعلیٰ طبی سہولیات فراہم کر سکیں سٹی گیٹ میڈیکل سنٹر کے روح رواں شاہد خان بنگش اور ڈاکٹر حامد بنگش کا کہنا تھا اس میڈیکل سنٹر کو بنانے کیلئے بہت محنت کی امید ہے کہ کمیونٹی کو بہترین خدمات فراہم کریں گے۔

سٹی گیٹ میڈیکل سنٹر طبی سہولیات کے حوالے سے بہترین میڈیکل سنٹر ہوگا ، شاہد خان بنگش

افتتاح کے موقع پر اعلان کرتے ہیں کہ ایک ماہ یہاں پر آنے والے مریضوں کی فری کنسلٹیشن کے علاوہ انہیں مفت چیک اپ کی سہولت میسر ہوگی۔

ہمارے پاس مستند ڈاکٹرز کی ٹیم ہے اور رمضان کے بابرکت مہینے اور افتتاح کی خوشی میں صرف 50درہم میں 51ٹیسٹ کرنے کا اعلان بھی کررہے ہیں۔

میڈیکل سنٹر میں صرف 50 درہم میں 51ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ یہ میڈیکل سنٹر جدید ترین طبی آلات سے مزین ہے

تقریب میں شریک مہمانوں صدر شارجہ سنٹر چوہدری خالد حسین ، سینئر وائس چیئر مین بزنس کونسل شارجہ سید سلیم اختر ، پختون صدر عالم زیب ، پاور آف شارجہ معروف معالج ڈاکٹر محمود الرحمٰن ، امتیاز غازی ، حسین شیرازی خورشید خاں ، خلیل الرحمٰن بونیری نے مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ سٹی گیٹ میڈیکل سنٹر کے قیام سے کمیونٹی کو طبی سہولیات فراہم ہونگی اور میڈیکل سنٹر علاج معالج کے حوالے سے بہترین سنٹر ہوگا۔

اہم شخصیات حسین شیرازی ، خورشید خان ، امتیاز غازی ، مشتاق خٹک زمان خان نفیس احمد ودیگر کی سٹی میڈیکل سنٹر کے افتتاح پر مبارک باد

انہوں نے شاہد خاں بنگش اور ڈاکٹر حامد بنگش کو مبارکباد دی اور اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستانی مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button