انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

بھارت:درندگی کی انتہا، 12 سالہ لڑکے کی شیرخوار بچی سے زیادتی

نئی دہلی:(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 12 سالہ لڑکے نے 9 ماہ کی بچی کو اغواء کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس نےرات کو بچی کا اغواء کرنے سے پہلے شراب پی اور اپنے موبائل فون پر فحش مواد دیکھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تفتیش کے دوران لڑکے کے فون پر 50 سے زیادہ فحش ویڈیوز ملیں۔اس حوالے سے بچی کے اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا کہ بچی جمعے کی رات 2 بجے کے قریب لاپتہ ہو گئی تھی جس کے بعد گاؤں اور گائوں کے قریبی کھیتوں میں اس کی تلاش شروع کی اور ہفتے کی صبح ایک شیر خوار بچی گھر سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ایک کھیت سے زخمی حالت میں ملی۔

بچی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ بچی کو فوراً کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے کر گئے، مگر حالت بگڑنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کے طبی معائنے میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button