انٹر نیشنلتازہ ترین

ٹرمپ نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کے لئے بم شیل بھارتی نژاد شہری کو سربراہ FBIنامزد کر دیا

واشنگٹن ( ویب ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد کشیب کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے پر نامزد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کاش پٹیل بہترین وکیل ہیں اور امریکی عوام کے تحفظ کے لیے کام کرتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کاش پٹیل کی بطور ایف بی آئی ڈائریکٹر کی توثیق کرے گی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کاش پٹیل کو ڈونلڈ ٹرمپ کا وفادار کہا جاتا ہے، ان کی نامزدگی واشنگٹن اسٹیبلشمنٹ کے لیے بم شیل ہے۔ امریکی میڈیا نے کہا کہ کاش پٹیل نے دعوی کیا تھا 2020ء میں امریکی الیکشن چرائے گئے تھے۔
44 سالہ کشیپ کاش پٹیل متعدد بار اپنے آبائی وطن بھارت کے ساتھ گہرے تعلق کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ کشیپ کاش پٹیل نیویارک میں گجراتی والدین کے ہاں پیدا ہوئے تھے جن کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ مشرقی افریقہ میں پلے بڑھے ہیں۔
کشیپ کاش پٹیل نے یونیورسٹی آف رچمنڈ سے گریجویشن اور لندن کی یونیورسٹی کالج سے انٹرنیشنل لا میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں ٹرمپ کے پہلے دور میں صدر کے نائب معاون اور قومی سلامتی کونسل (NSC)میں انسداد دہشت گردی (CT)کے سینئر ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کی 2016ء کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان رابطوں کے بارے میں ہائوس ریپبلکنز کی تحقیقات میں ہائوس انٹیلی جنس کمیٹی کے سابق سربراہ ڈیوین نونس کے معاون طور پر بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ خیال رہے کہ کشیپ پٹیل امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button