پاکستانتازہ ترین

مہنگائی کا بحران عارضی، جلد قابو پالیں گے، سردار سلیم حیدر

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرحاضری ،کامران ٹیسوری سے والدہ کی وفات پرتعزیت

لاہور( بیورو چیف )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کا بحران عارضی ہے جلد قابو پالیں گے۔غیرملکی کمپنیوںکا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیناخوش آئند ہے۔
پوری دنیا میں پاکستان کا سر اس وقت فخر سے بلند ہے۔بلاول بھٹو زرداری پورے پاکستان کے نوجوان لیڈر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران کاروباری شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاکہ کاروباری افرادکو سازگار ماحول مہیاکرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کے مضبوط ہونے ملکی معیشت مضبوط ہوگی اور پاکستان ترقی کریگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کیلئے اچھا وقت ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروںکو بہتر ماحول فراہم کر کے پاکستان معاشی قوت بن سکتا ہے۔گورنر پنجاب نے کہاکہ حکومت کے اتحادی ہیں،کوشش ہے کہ ملک میں بہتری لا سکیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں عوامی فلاح و بہبودکے منصوبوں کے جال بچھا دیئے ہیں۔گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کاسراس وقت فخر سے بلند ہے۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی مدبرانہ صلاحیتوں کی بدولت گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا پاکستان کی ترقی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے اپنے دورہ کراچی کے دوران عظیم صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔
گورنر پنجاب نے مزار پر پھولوںکی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی۔بعد ازاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی رہائشگاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button