پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

عمران کی جیل میں پش اپ لگاتے تصویر وائرل،اہم راز کھل گیا

اڈیالہ:(ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل میں دو برس سے قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی کوئی ویڈیو یا تصویر سامنے نہ آنے پر اُن کی صحت اور جیل میں حالات کے بارے میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ لیکن چند روز سے سابق وزیرِ اعظم سے منسوب ایک وائرل تصویر کا چرچا ہے، جس میں وہ جیل میں ورزش کرتے دکھائے گئے ہیں۔

عمران خان کی جیل میں موجودگی سے منسوب کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آتی رہتی ہیں، جنھیں دیکھ کر آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اصلی ہیں یا جعلی۔ لیکن عمران خان کو ورزش کرنے کی اس مبینہ تصویر سے متعلق اُن کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ’یہ اصلی لگتی ہے۔‘

جو تصویر وائرل ہے، اس میں ایک جنگلے کے پیچھے دوپہر کے وقت ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنے عمران خان کو پُش اپ لگاتے دکھایا گیا ہے۔ اس دوران وہ پسینے میں شرابور ہیں اور اُن سے کچھ فاصلے پر کچھ پولیس اہلکار کھڑے اُنھیں دیکھ رہے ہیں۔

انسدادِ دہشتِ گردی عدالت روالپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے یہ تصویر کسی اور کو بھیجی اور چیک کرایا کہ یہ اے آئی سے بنی ہے یا حقیقی ہے، جس کے بعد اُنھیں بتایا گیا کہ یہ ’کچھ ماہ پرانی‘ اور ’گرمیوں کی‘ لگ رہی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button