لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے میں تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے ابہام دور کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ یکم اپریل کو تعلیمی ادارے کھیلیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیرتعلیم نے کہا کہ تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، مزید چھٹیاں نہیں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ چھٹیاں 31مارچ کو ختم ہوجائیں گی اور یکم اپریل کو تعلیمی سلسلہ وہیں سے جڑے گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ اب لرننگ لاسز کم سے کم کرنے پر توجہ ہوگی۔



