لاہور:(بیوروچیف)پولیس نے میو ہسپتال سے اغواء ہونیوالی بچی بحفاظت بازیاب جبکہ خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے 2دن کی معصوم بچی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا،ایس پی انویسٹی گیشن سٹی کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لئے ٹیمز تشکیل دی گئی تھیں
انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے خاتون ملزمہ رابعہ کو گرفتار کرکے بچی بازیاب کروا لی،
خاتون ملزمہ چند روز قبل میو ہسپتال کی بچہ وارڈ سے بچی کو اغواء کر کے لے گئی تھی، ملزمہ کی ڈیڑھ سال قبل دوسری شادی ہوئی تھی، لوگوں کو دکھانے کے لیے بچی کو اغواء کیا۔
ایس پی فرحت عباس کے مطابق خاتون ملزمہ کو سی سی ٹی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر کے بچی بازیاب کروایا گیا،
بچی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ایس ایس پی محمد نوید کے مطابق ملزمہ اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی،معصوم بچوں کے اغواء کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔



