انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

لیڈز ٹیسٹ: شاہین اڑان بھول گئے،انگلینڈ کیخلاف 171پرآل ٹیم آئوٹ

لیڈز:(ویب ڈیسک)لیڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان ٹیم 171 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
لیڈز میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے عبداللّٰہ شفیق 61، امام الحق 42 اور کپتان سلمان علی آغا 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ جبکہ خرم شہزاد نے 14 محمد رضوان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستانی بیٹرز انگلینڈ کی بولنگ لائن کا 50 اوورز بھی جم کر سامنا نہ کرسکے اور 48 اعشاریہ 1 اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ، پانچ کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔
بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بابر اعظم انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں جس کے باعث سلمان علی آغا لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
پاکستان کی فائنل الیون میں امام الحق، اذان اویس، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان، خرم شہزاد، محمد علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان جو روٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم میں 7 بیٹرز، 3 فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر شامل کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہاں جیتنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ ہمارا دن اچھا گزرے گا، کل آخری لمحات میں معلوم ہوا کہ میں کپتانی کرنے والا ہوں۔
اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ پِچ میں کچھ اضافی باؤنس ہے، ہمارے پاس باصلاحیت اور پُرجوش کھلاڑیوں کا ایک بہترین گروپ ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔
سیریز کا دوسرا مقابلہ 27 اگست اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے شروع ہوگا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button