پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

’’تیرے بن نئیں لگدا دل میراڈھولنا‘‘صبا قمر اور یاسرحسین کا بانہوں میں بانہیں ڈالے رقص

کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات صبا قمر اور یاسر حسین کی قوالی نائٹ میں شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں دونوں فنکار محفل میں موسیقی، گائیکی اور رقص سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔
قوالی کی محفل میں دونوں کی بے تکلف شرکت نے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ وائرل ویڈیو میں صبا قمر اور یاسر حسین قوالی کی دھنوں پر محوِ لطف نظر آتے ہیں اور موقع سے بھرپور انداز میں انجوائے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
محفل کی فضا اس وقت مزید جذباتی ہوگئی جب استاد نصرت فتح علی خان کی شہرۂ آفاق صوفیانہ قوالی ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا ڈھولنا‘ پیش کی گئی۔ قوالی کی دلنشیں دھنوں نے محفل میں ایک خاص کیفیت پیدا کردی اور شرکا بھی اس سے محظوظ ہوتے رہے۔
تقریب میں صبا قمر گہرے میرون رنگ کی خوبصورت میکسی میں دکھائی دیں، جبکہ یاسر حسین نے سیاہ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہن رکھا تھا۔ دونوں نے تقریب میں کسی رسمی انداز کے بجائے نہایت بے تکلف اور خوش گوار انداز میں شرکت کی۔
قوالی نائٹ کے لیے تیار کیا گیا مقام بھی اپنی خوبصورتی کے باعث نمایاں رہا۔ چھت کو سیکڑوں ننھی سفید روشنیوں سے سجایا گیا تھا، جن سے تاروں بھرے آسمان جیسا منظر پیدا ہورہا تھا، جبکہ ہلکی سنہری روشنی اور پھولوں کی سجاوٹ نے تقریب کی دلکشی میں مزید اضافہ کردیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے صبا قمر اور یاسر حسین کے بے ساختہ انداز، خوش مزاجی اور باہمی کیمسٹری کو پسند کیا۔ دونوں فنکاروں کی محفل میں بھرپور شرکت اور قوالی سے لطف اندوز ہونے کے انداز نے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ دلائی ہے۔ تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پر ناخوش بھی ہوئے اور دونوں اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button