اسلام آباد:(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہےحکومت چند دن کی مہمان ہے، یہ طے ہے مائنس عمران خان فارمولا قبول نہیں ہے۔
مولانا صاحب عبوری حکومت کے وزیراعظم بن کر صاف شفاف الیکشن کروادیں میں حمایت کروں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہاچہرے تبدیل کرنے سے پاکستان تبدیل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ سنگین سے سنگین مجرم بھی ہو تب بھی اس کا حق ہے کہ اس کا علاج کیا جائے، بچوں اور وکیل سے ملنے کی اجازت دی جائے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سیاسی رہنماوں کی آپس میں ملاقاتیں اور مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، پاکستان کے مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک سے 2 دن مختص کیے جائیں۔



