لاہور (سلمان حسین )کرکٹ کی 128سال بعد اولمپکس گیمز میں واپسی ہوئی ہے۔انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی ۔ نے 2028 میں لاس اینجلس میں شیڈول اولمپکس میں مینز اور ویمنزکی 6، 6ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں میں کرکٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلی جائیگی، جس میں مینز اور ویمنز کے ایونٹس میں 6، 6ٹیمیں ہونگی۔ پاکستان کو اولمپکس مقابلوں میںکوالیفائی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ موجودہ آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان مینز ٹیم 7ویں اور ویمنز ٹیم 8ویں پوزیشن پر موجود ہے۔
اولمپکس میںآئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ کی 6 ٹیمیں کوالیفائی کرینگی، پاکستان کو اولمپکس میںکوالیفائی کرنے کیلئے اپنی عالمی رینکنگ بہترکرنا ہوگی۔یاد رہے کہ 128 سال کے طویل عرصے بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی ہورہی ہے، سال 1900 میں آخری بار پیرس گیمز میں کرکٹ کا کھیل کھیلا گیا تھا۔



