انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

مودی کو بڑا جھٹکا، ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

کواڈ سمٹ میں شرکت کیلئے آنا تھا، متعدد بار یقین دہانی کے بعد انکار

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے کواڈ سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت جانا تھا، لیکن متعدد بار یقین دہانی کے باوجود انہوں نے یہ دورہ ترک کر دیا ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ ٹرمپ کا بھارت میں کواڈ سمٹ کیلئے دوری کا کوئی ارادہ نہیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مودی صدر ٹرمپ کے بار بار اس دعوے سے برہم تھے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو حل کیا ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ امریکہ کا بھارت، پاکستان جنگ بندی میں کوئی کردار نہیں اور یہ معاملہ دونوں ممالک نے براہِ راست طے کیا ہے۔ غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ حالیہ مہینوں میں بھارت کی جانب سے متنازع بیان بازی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال دورہ بھارت کے منصوبے ختم کر دئیے ہیں۔
فیصلہ حالیہ دنوں میں بھارت اور امریکا کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ واضح رہے ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر تعزیری محصولات عائد کئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تنائو بڑھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button