انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

مریم نواز، ہائی کمشنر ماریشس کی ملاقات، تعلیم، زراعت سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پنجاب سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہا، ماریشس کے تکنیکی تعاون کا خیرمقدم کرینگے، وزیر اعلیٰ

لاہور (سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای منسو کرمباکس نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ماریشس کے سفیر منسو کرمباکس کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ بزنس ٹو بزنس روابط، تجارتی وفود اور نمائشوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ مریم نواز نے ماریشس کے ساتھ تجارتی اور معاشی تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
تعلقات، تعلیم، سیاحت، زراعت اور عوامی تبادلوں کے شعبوں کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ماریشس سفیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماں نے حلال فوڈ، ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے بلیو اکانومی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ماریشس کے لئے چاول، ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات مزید بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پیداواری کاشت میں ماریشس کی قائم کردہ ٹیکنالوجی اور شوگر ( چینی) کی صنعت میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے پنجاب کے سیاحت کے شعبے میں ماریشس سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے منسوکرمباکس کو نوجوانوں کی ترقی اور منشیات کے خلاف انتھک کاوشوں کو سراہا۔ مریم نواز نے ماریشس ہائی کمشنر کو تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان اور ماریشس کے درمیان ثقافتی تعلقات اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انسانی سرمائے کی ترقی، بالخصوص اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں، تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ زراعت، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور لائٹ انجینئرنگ جیسے شعبوں میں تجارت کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کوسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت میں بدل رہے ہیں۔ حالیہ برسوں میں پاکستان اور ماریشس کے درمیان دو طرفہ تجارت میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب زرعی پروسیسنگ، ٹیکسٹائل فارماسیوٹیکل اور ویلیو ایڈڈ فوڈ پروڈکٹس میں شاندار مواقع سے بھرپور ہے۔ کلائمیٹ ریزیلنٹ ویژن ایکشن پلان گرین سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ،سبز نقل و حمل اور گرین توانائی کی طرف بتدریج منتقلی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ پنجاب بھرپور اور متنوع سیاحتی مرکز ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اندرون لاہور، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، شالیمار گارڈنز، نور محل اور دیگر مذہبی سیاحتی مقامات بھی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ پنجاب نے تباہ کن سیلاب کے چیلنج کا پامردی سے سامنا کیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سیاحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ گنے کی پیداوار اور ویلیو ایڈیشن میں ماریشس کے تکنیکی تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ایچ ای منسو کرمباکس نے کہا کہ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ سے پاکستان کا حقیقی مثبت تشخص دنیا کے سامنے لائیں گے۔ مزید برآں مریم نواز نے باسکٹ بال کے عالمی دن پراپنے پیغام میں باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا۔ مریم نوا نے کہا کہ 35ویں نیشنل گیمز میں 37 سال بعد پنجاب کی شاندار فتح پر 126 میڈل قابل تحسین ہیں۔ پنجاب میں عالمی معیار کے اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جائیگی۔
مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیل ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتے ہیں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ نے روایتی حریف بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سمیر منہاس نے بہترین اننگز کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا ہے۔ بھارت کو انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ پاکستان کو یہ جیت اور بھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ محنت اور عزم کے سامنے بڑے دعویداروں کو کرکٹ کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی۔ سبحان کی بہترین بائولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کھلاڑیوں نے بائولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ امید ہے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button