پاکستانتازہ ترین

واحد ہدف پنجاب کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے، مریم نواز

لاہور (سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا واحد مقصد پنجاب کے ہر شہری تک ریلیف پہنچانا اور صوبے کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے، عوامی خدمت کا سفر مزید تیز رفتاری سے جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی سیاسی صورتحال اور بجٹ اجلاس سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی دو سالہ کارکردگی کو تاریخی اور بے مثال قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔


پنجاب اسمبلی کی جدید کاری اور قانون سازی کو سراہا گیا

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بہترین قانون سازی اور ایوان کو مدبرانہ انداز میں چلانے میں اسپیکر آفس کا کردار اہم ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی گڈ گورننس اور عوامی خدمت کے اقدامات نمایاں ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے لیے اسپیکر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداروں کی مضبوطی صوبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔


الیکٹرک بس منصوبہ عوامی سہولت کیلئے اہم قدم

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اضلاع اور تحصیل کی سطح پر الیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کو جدید سفری سہولتوں کی فراہمی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے منصوبوں کو بھی نمایاں پذیرائی ملی ہے۔


پنجاب میں زرعی انقلاب، 9 لاکھ کسان کارڈ تقسیم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت محکمہ زراعت کے اجلاس میں کسان کارڈ اور زرعی میکانائزیشن منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں اب تک 9 لاکھ کسان کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ کسانوں کو 360 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے تحت جاری قرضوں کی واپسی کی شرح 99 فیصد رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button