پاکستانتازہ ترین

صدر مملکت آصف زرداری سے وزرائے اعلیٰ سندھ اور بلوچستان کی ملاقات، بین الصوبائی امور پر تبادلہ خیال

کراچی (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی حکومت سے متعلق بین الصوبائی امور، صوبوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس موقع پر کہا کہ بین الصوبائی تعاون کو فروغ دے کر عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کی کوششوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان بہتر روابط اور مشترکہ حکمت عملی ملک کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ملاقات میں سندھ اور بلوچستان سے متعلق مختلف امور، ترقیاتی اقدامات اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button