پاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کی ٹرمپ کے بیان پر سخت تنقید، مسلم اتحاد پر زور

اسلامی ممالک کو مضبوط بلاک کی صورت میں ابھرنا ہوگا، سربراہ جمعیت علما اسلام

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مبینہ توہین آمیز جملوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان کے بارے میں نازیبا کلمات نہ صرف ایک شخصیت بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی توہین ہیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور عالمی سفارتی آداب سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات عالمی سطح پر عدم برداشت اور کشیدگی کو فروغ دیتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امریکہ جیسے ملک کی جانب سے ایسے شخص کو صدر منتخب کیا جانا ایک سوالیہ نشان ہے، جو عالمی قیادت کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے مسلم حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تاکہ عالمی چیلنجز کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو ایک مضبوط بلاک کی صورت میں ابھرنا ہوگا تاکہ امریکہ اور اسرائیل کے ممکنہ گٹھ جوڑ کے مقابلے میں مشترکہ اور موثر آواز بلند کی جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button