پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

عمران ،بشریٰ کیخلا ف 190ملین پائونڈ کیس تاحال سماعت کیلئے مقررنہ ہوا

اسلام آباد،(ویب ڈیسک )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190ملین پائونڈ نیب ریفرنس میں سزاؤں کی معطلی کے لیے دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی ہیں۔

گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ بانی عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ایسا کوئی کام نہیں ہورہا جس میں عمران خان کی مشاورت شامل نہ ہو۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

عدالت عالیہ نے سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button