پاکستانتازہ ترین

نیاورلڈآرڈر50برس تک لاگوہوگا،تیل کاکلیدی کردار، اعتزازاحسن

ایک بڑی جنگ لگی ہوئی ہے اور ہم نے ایک چھوٹی جنگ چھیٹر دی، مباحثے سے خطاب

لاہور( بیورو چیف)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نیا ورلڈ آرڈر 50برس تک لاگو ہوگا جس میں امریکہ اور اس کے حواری شامل نہیں ہوں گے، نئے ورلڈ آرڈر میں یہ نہیں ہوگا کہ میں ڈونلڈ ٹرمپ ہوں اور جس کو مرضی اٹھا لوں۔
جس ملک کو مرضی تباہ کر دوں۔ وہ شہید بھٹو فائونڈیشن کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ایران امریکہ جنگ پر منعقدہ مباحثے سے خطاب کر رہے تھے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے اثرات صرف خلیجی ممالک تک نہیں رہیں گے اس کے اثرات پوری دنیا پر ہوں گے۔ مستقبل میں تیل کا کلیدی کردار ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک بڑی جنگ لگی ہوئی ہے اور ہم نے ایک چھوٹی جنگ چھیٹر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے20منٹ کی ڈاگ فائٹ میں انڈیا کے جہاز گرائے اس کے بعد ہم یہ سمجھنا شروع ہوگئے کہ ہم آسمانوں کے بادشاہ ہوگئے اور افغانستان سے اب ہماری جنگ آسان ہو گئی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، حقیقت یہ ہے افغانستان کیلئے آسمان سے بم گرنے نئے نہیں ہیں۔
انہوںنے کہا کہ دنیا نے دیکھا روس اور امریکہ کس طرح وہاں سے نکلے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ انڈیا افغانستان کو فنڈنگ کر رہا ہے، اگر تیسری دنیا کے ممالک کو آگے بڑھنا ہے تو ہمیں اپنے ملکی مفاد اور نقصان کو دیکھنا ہو گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button