لاہور( سلمان حسین)پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیاتینوں میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے میچز 29 جنوری 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گیتمام میچز شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
ٹاس 3:30 بجے ہوگاآئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے سیریز کا دوسرا میچ علی نقوی کا بطور ریفری 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوگا۔
علی نقوی نے بطور ریفری اسی گراؤنڈ پر اپریل 2023 میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھاآئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا سیریز کے پہلے دو میچز میں آن فیلڈ امپائر ہوں گیپہلے میچ میں ان کے ساتھ آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے دوسرے میچ میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کے راشد ریاض ان کے ہمراہ ہوں گیتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں راشد ریاض اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ناصر حسین آن فیلڈ ذمہ داریاں نبھائیں گی ۔
پہلے میچ میں تھرڈ امپائر ناصر حسین اور فورتھ امپائر راشد ریاض ہوں گیدوسرے میچ میں آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور ناصر حسین فورتھ امپائر ہوں گے تیسرے میچ میں پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے طارق رشید اور ذوالفقار جان فورتھ امپائر کی ڈیوٹی کریں گے۔



