لاہور ( سلمان حسین) بنگلہ دیش نے آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دیا۔ بنگلہ دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کے باعث بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔
بنگالی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے مشیر کھیل نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کرنے کیلئے ایک دن کی مہلت دی تھی۔ اس سے قبل ذرائع سے یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ بنگلادیش کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کی صورت میں پاکستان کی طرف سے بھی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو بھارت میں کھیلنے یا ایونٹ سے باہر ہونے کا آپشن دیا تھا۔



