پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور:پالتو شیربپھر گیا، 3شہری زخمی،گارڈز نے گولیوں سے بھون ڈالا

لا ہو ر: ( سیدظہیر نقوی سے ) لاہور میں پالتو شیر نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پالتو شیر ڈیرے پر پنجرے سے نکل کر نالے پر پہنچا تھا، معمولی زخمی تینوں افراد طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

ہربنس پورہ شالیمار ہاؤسنگ سکیم میں ڈیرے سے باہر نکلے شیر کو گارڈز نے گولیوں سے بھون ڈالا ۔

ذرا ئع کے مطابق شہری علی عدنان نے اپنے ڈیرے پر شیر پال رکھا تھا جو دروازہ کھلا رہ جانے کی وجہ سے باہر نکل آیا، شیردھاڑیں مارتا رہا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لوگوں نے 15 پر پولیس کو بھی اطلاع دی۔ سکیم کے گارڈز موقع پر پہنچ گئے اور حالات کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے گولیاں مار کر شیر کو ہلاک کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم اورپولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ہربنس پورہ پولیس نے کہاکہ تفتیش کی جا رہی ہے جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button