لاہور (سلمان حسین)
وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جو لاہور میں Nawaz Sharif IT City میں قائم کیا جائے گا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملک کا پہلا مکمل "اینڈ ٹو اینڈ” میڈیا پروڈکشن ہب ہوگا، جہاں فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ فلم سٹی میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز اور وی ایف ایکس سہولیات قائم کی جائیں گی، جس سے بیرون ملک انحصار کم ہوگا۔ منصوبے میں شوٹنگ سیٹس، مرکزی جھیل، کنونشن ہالز، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی شامل ہوں گے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق یہ منصوبہ تخلیقی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا اور ہزاروں براہ راست و بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم سٹی ٹیلنٹ، ٹیکنالوجی اور کاروبار کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور اسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
🚦 لاہور کی سڑکوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں لاہور سمیت بڑے شہروں میں ٹریفک نظام بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
فیصلہ کیا گیا کہ اہم شاہراہوں کو ماڈل بنایا جائے گا اور لین ڈسپلن پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس موبائل کیمروں کے ذریعے خلاف ورزیوں کی نگرانی کرے گی۔
زگ زیگ ڈرائیونگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی موٹرسائیکل تین دن کے لیے تھانے میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ون وے خلاف ورزی اور غیر قانونی پارکنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
حکام کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد چالان کیے گئے اور ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں تحویل میں لی گئیں۔
⚠️ کتے کے کاٹنے سے بچے کی ہلاکت پر نوٹس
Maryam Nawaz نے پیر محل میں کتے کے کاٹنے سے کمسن بچے کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔



