انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

عجمان میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے تقریب ، نئے عہدیداران کو اسناد اور تقرر نامے دیئے گئے

صدارت چیئر مین میاں طارق جاوید نے کی ، صدر پی او سی گلوبل گلف چودھری ظہیر احمد گجر اور ڈائریکٹر سید سلیم اختر نے مہمانوں کے ہمراہ قیادت کو اسناد اور تقرری نامے پیش کئے

عجمان (حافظ زاہد علی )متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی جانب سے قیادت کے تقرر اور نئے عہدیداران کو اسناد کی تقسیم کی باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے نئے عہدیداران کو ان کے عہدوں کا چارج سونپا گیا۔

نو منتخب صدر یواےای نوید احمد ، جنرل سیکرٹری ندیم افضل پراچہ اور پی او سی گلوبل ویمن وِنگ یو اے ای کی صدر ڈاکٹر نور الصباح سمیت دیگر ٹیم ممبران نے اپنے سر ٹیفکیٹس وصول کئے

تقریب کی صدارت تنظیم کے چیئر مین میاں طارق جاوید نے کی جبکہ پی او سی گلوبل گلف کے صدر چوہدری ظہیر احمد گجر اور ڈائر یکٹر سید سلیم اختر نے شریک مہمانوں کےہمراہ نو منتخب قیادت کو اسناد اور تقرری نامے پیش کئے ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر نوید احمد ، جنرل سیکرٹری ندیم افضل پراچہ اور پی او سی گلوبل ویمن وِنگ یو اے ای کی صدر ڈاکٹر نور الصباح سمیت دیگر ٹیم ممبران نے اپنے سر ٹیفکیٹس وصول کئے۔


تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے و الی ممباز شخصیات ، پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی او سی گلوبل متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے اتحاد ، بھائی چارے اوریکجہتی کےفروغ کے لیے سرگرم عمل ہے ۔
تنظیم کا بنیادی مقصد پاکستانی کمیونٹی کو یو اے ای کے قوانین سے آگاہ کرنا ، ان پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور ملک کی ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ جنرل سیکرٹری ندیم افضل پراچہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی او سی گلوبل کا مشن یہ ہے کہ پاکستانی کمیونٹی اپنی قومی شناخت برقرار رکھتے ہوئے یو اے ای کی خدمت کرے اور پاکستان ومتحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کرے ۔ تقریب کا اختتام ملکی یکجہتی اور دونوں برادر ممالک کے خوشحال مستقبل کے لیے خصوصی دعا پر ہوا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button