انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائی،80 سے زائد خوارج ہلاک

راولپنڈی:(ویب ڈیسک)پاکستان کی افغانستان میں انٹیلی جنس بیس ایئراسٹرائیکس میں فتنہ الخوارج کے 7 مراکز کو تباہ کیا گیا، کارروائی میں 80 سے زائد خوارجیوں کے جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے افغانستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایئراسٹرائیکس کی گئیں۔

air-strike

پاکستان کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ ایئر اسٹرائیکس میں تین صوبوں ننگر ہار، پکتیکا اور خوست میں کارروائی کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا پاکستان کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں ننگز ہار میں 4، خوست میں ایک اور پکتیکا میں بھی ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔

تباہ کیے گئے مراکز میں نیا مرکز نمبر ایک ننگرہار، نیا مرکز نمبر دو ننگرہ اور خارجی مولوی عباس مرکز خوست، خارجی اسلام مرکز ننگر ہار شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تباہ کیے گئے مراکز میں خارجی ابراہیم مرکز ننگر ہار، خارجی ملا رہبر مرکز پکتیکا اور خارجی مخلص یار مرکز پکتیکا بھی شامل ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button