لاہور ( سلمان حسین) چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرزکا 78واں اجلاس ہوا۔
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری، اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔
اجلاس کا مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار ۔اجلاس میں گزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی ۔ چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹاف کی پرفارمنس کو اب باقاعدہ سے مانیٹر کیا جائے گا ۔
بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا ۔ ممبر بورڈ آف گورنرز انوار غنی نے اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کرائی ۔



