پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور پولیس: کرپٹ ایس ایچ اوزکی شامت،ایک اور معطل

ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن کلوز لائن،اختیارات سے تجاوز کسی بھی سطح پر ہرگز برداشت نہیں:ڈی آئی جی فیصل کامران

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی) لاہور پولیس میں شفافیت اور کڑا اندرونی احتساب جاری ہے،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن کو کرپشن الزامات پر معطل کرتے ہوئے کلوز ٹو لائن کردیا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کاحکم بھی جاری کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کاروائی کا حکم دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کا کہنا ہے کہ احتساب کے بغیر پولیس سسٹم مضبوط نہیں ہو سکتا،اختیارات سے تجاوز کسی بھی سطح پر ہرگز برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں،شفافیت سے ہی قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی ممکن ہے۔

قبل ازیں چند ماہ قبل بھی لاہور پولیس نے خود احتسابی کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے کرپشن کے الزا م میں 2 ایس ایچ اوز کے خلاف ان ہی کے تھانوں میں مقدمات درج کرکے ایک کو گرفتار کر لیا تھا ۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس اے میاں سجاد نے منشیات کے 3 ملزمان سے 17 لاکھ رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا تھا، الزامات کی تفشی کے بعد مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او میاں سجاد کو گرفتار کر لیا گیاتھا۔

ایس ایچ او فیصل ٹاؤن سلیمان اکبر اور کانسٹیبل مقبول شاکر کے خلاف اختیارات سے تجاوز پر دفعہ 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button